ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کچرے کے ٹرک میں دبا شخص کئی گھنٹے بعد بھی زندہ!

کچرے کے ٹرک سے ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔

یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں راہگیر نے چیخیں سننے پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی اور کچرے کے ٹرک سے دو گھنٹے بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔

کچرے کا ٹرک صبح مختلف مقامات سے کوڑاکرکٹ اٹھا چکا تھا اور ایک جگہ اور کچرا لینے کے لیے رکُا تھا کہ پھر قریب سے چلتے کسی نے چیخ کی آواز سنی۔

راہگیر نے سان فرانسسکو میں ریکولوجی ٹرک کے ڈرائیور کو جھنڈا لگا کر بتایا کہ کوئی اندر سے چیخ رہا ہے جس پر ڈرائیور نے گاڑی روک دی۔

ٹرک جب رکا تو اسے مدد کے لیے چیخیں سنائی دیں، دبے کچرے کے نیچے دفن ایک آدمی تھا جو زندہ تھا مگر باہر نہیں نکل پا رہا تھا۔

A passer-by heard cries for help after the truck had already compacted its first load.A passer-by heard cries for help after the truck had already compacted its first load.

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا جنہوں نے غیر معمولی ریسکیو آپریشن شروع کیا جس میں تقریباً 25 فائر فائٹرز شامل تھے جنہوں نے ٹرک کے مواد کو ہاتھ سے ہٹایا اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد متاثرہ شخص کو نکال لیا گیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ آدمی ڈمپسٹر کے اندر تھا۔

یہ واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے کے بعد شہر سان فرانسسکو میں پاول اسٹریٹ بارٹ اسٹیشن کے قریب میسن اسٹریٹ پر ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں