ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا


نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز یومِ اساتذہ کے موقع پر معاشرے کے لیے اساتذہ کے اہم تعاون کا ذکر کیا اور سابق صدرجمہوریہ نیز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مودی نے’ایکس‘پر لکھا کہ یومِ اساتذہ معاشرے میں اساتذہ کے مضبوط تعاون کی ستائش کرنے اور ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے سات، لوک کلیان مارگ پر قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ہونے والی اپنی بات چیت کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا، “کل جب قومی اساتذہ ایوارڈ یافتگان کو یہاں مدعو کیا گیا، تب کیا کچھ ہوا، دیکھیے….
قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان کے پہلے نائب صدرجمہوریہ اور دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یومِ پیدائش پر ہر سال پانچ ستمبر کو ملک بھر میں یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔ فلسفی، عالم اور ماہرِ تعلیم کے طور پر رادھا کرشنن نے تعلیمی شعبے اور عوامی زندگی میں گراں قدر تعاون دیا تھا۔
سال 1958 سے شروع ہونے والے قومی اساتذہ ایوارڈتعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے اور طلبہ کی زندگی سنوارنے والے اساتذہ کو دیے جاتے ہیں۔ وزارتِ تعلیم کے تحت ہر سال یومِ اساتذہ کے موقع پر یہ ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔یومِ اساتذہ کے موقع پر وزیراعظم کی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات اب ایک روایت بن چکی ہے۔ یہ ان اساتذہ کو احترام دینے کا موقع ہے جن کا کام صرف کلاس رومز تک محدود نہیں رہتا۔ یومِ اساتذہ پر اپنے پیغام کے ذریعے وزیراعظم نے نوجوان سوچ کو نکھارنے، تجسس بڑھانے اور ملک کے مستقبل میں معنی خیز تعاون دینے والی نئی نسل تیار کرنے کی مہم میں اساتذہ کو سب سے آگے رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں