اونتی پورہ/جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، لیتھ پورہ بارسو کے علاقے میں مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں لاش دیکھی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق، فی الحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments