ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے حملے انسانی جانوں کے لیے خطرہ بننے کے ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

September 8, 2026 · اہم خبریں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہریوں اور توانائی سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات قابل تشویش ہیں۔ پاکستان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے حملے انسانی جانوں کے لیے خطرہ بننے کے ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں