ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے بورڈ کا طویل اور اہم اجلاس، ملازمین کی تنخواہوں کا پروپوزل پیش

پی آئی اے بورڈ کا طویل اور اہم اجلاس چیئرمین پی آئی اے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کی سربراہی میں ہوا۔

پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا پروپوزل بورڈ کو پیش کردیا، اجلاس میں دو نئے بوئنگ جہازوں کو ویٹ لیز پر حاصل کرنے کے معاملے پر بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو بوئنگ جہازوں کو ویٹ لیز پر حاصل کرنے کے لیے جلد معاملات فائنل ہونے کا امکان ہے۔

اجلاس میں پی آئی اے کے گراؤنڈ بوئنگ جہازوں کو بھی مرمت کرکے جلد بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ جہازوں کی مرمت کے لیے پرزہ جات خریدے جارہے ہیں۔

اجلاس میں پی آئی اے میں نئے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں اور نئے ڈریس کوڈ پر بھی غور کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں