ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

کراچی میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم درآمد کرنے کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ درآمدی گندم صوبوں کی طلب اور ضرورت کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ ترین فصل سے حاصل شدہ ہونی چاہیے۔ عالمی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش ہی قابل قبول ہوگی، جبکہ گندم کی ترسیل کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر کی بنیاد پر کی جائے گی۔

گندم کی درآمد کے لیے بولیاں 16 ستمبر کو صبح 11 بج کر 30 منٹ تک جمع کرائی جاسکیں گی، جبکہ بولیاں اسی روز دن 12 بجے کھولی جائیں گی۔ ٹی سی پی کی جانب سے بین الاقوامی ٹینڈر میں درآمد سے متعلق اہم شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمد ہونے والی گندم صوبوں کی طلب اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جائے گی۔ مجموعی درآمدی گندم میں سے 3 لاکھ ٹن سندھ، 2 لاکھ 50 ہزار ٹن پنجاب اور 2 لاکھ ٹن خیبرپختونخوا کو فراہم کی جائے گی۔

ملکی سطح پر گندم کی سالانہ کھپت تقریباً 3 کروڑ 13 لاکھ ٹن ہے۔ اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق گندم کی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی، جبکہ ماہرین کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے تک پاسکو کے پاس 17 لاکھ 83 ہزار ٹن گندم موجود تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں