ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق

شہر قائد کے علاقے بھیم پورا میں گٹر کی صفائی کے دوران بے ہوش ہونے والے 2 خاکروب دوران علاج دم توڑ گئے۔

دونوں خاکروب بدھ کی دوپہر گٹر میں کام کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے دونوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق خاکروبوں کی شناخت 30 سالہ ونیش اور 30 سالہ اومیش کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں نجی اسپتال سے چھیپا سردخانے منتقل کردی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں