ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا نمائندوں سے خصوصی نشست،بلوچستان کی سیکیورٹی پر بریفنگ

بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے اقدامات جاری، سیکیورٹی چیلنجز سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔

September 11, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

کوئٹہ: کور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستان کے میڈیا نمائندگان کی خصوصی نشست ہوئی، جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورت حال، امن و امان کی بحالی اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے وفد نے دہشت گردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔

ملاقات میں بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سیکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر بھی جاری رکھا جائے گا۔

کور کمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ بھی کیا اور بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں