ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاسی میں 18 سالہ لڑکی کی گولی لگنے سے موت

ریاسی/ریاسی ضلع کے ٹھاکراکوٹ بلاک کے پناسہ علاقے میں گزشتہ رات ایک 18 سالہ لڑکی کی گولی لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ واقعے کے حالات تاحال پراسرار بنے ہوئے ہیں۔متوفیہ کی شناخت پرینکا دیوی دختر کپور سنگھ ساکن پناسہ، ٹھاکراکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خود کو گولی مار لی، تاہم گولی چلنے کے اصل حالات اور واقعے کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوسکی ہیں۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں