ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے،13 افراد زخمی

حوثیوں نے شہری آبادیوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی سے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

September 15, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، ابہا اور طائف میں حوثیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد رہائشی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں نے شہری آبادیوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی سے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق حملوں کے نتیجے میں 7 رہائشی مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا حوثیوں کی جانب سے شہری تنصیبات کو خطرے میں ڈالنے کا تسلسل ہے۔

ترکی المالکی نے خبردار کیا کہ سعودی اتحاد ملک کی خودمختاری، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سعودی عرب کے حقِ دفاع اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق ہوگی۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام اور حوثیوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری فوجی اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور یمن و سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی صورتحال کے باعث بحیرہ احمر اور خلیجی خطے میں بھی حالات حساس ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں