ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈورو میں ریچھ کا حملہ، دو کمسن بہن بھائی زخمی

اننت ناگ/اننت ناگ ضلع کے ڈورو علاقے کے کرال مڈ میں جنگلی ریچھ کے حملے میں دو بہن بھائی زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق کرال مڈ میں جنگلی ریچھ نے اچانک دو بہن بھائیوں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال ڈورو منتقل کیا۔
بعد ازاں ڈاکٹروں نے دونوں زخمیوں کو مزید اور بہتر علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کردیا۔زخمیوں کی شناخت 15 سالہ عابد نذیراور اس کی 16 سالہ بہن سہریش نذیر، ساکنان کرال مڈ، کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ ریچھ کے حملے کے حالات و واقعات کا پتہ لگایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں