ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم این اے بک گیا، ہمیں بھی حصہ دو، خیبرپختونخوا میں انوکھا احتجاج

باجوڑ میں انوکھا دھرنا، پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار

September 23, 2026 · اہم خبریں

باجوڑ میں دھرنے کے دوران پولیس کا ایکشن اور موقع پر موجود اہلکار۔

باجوڑ میں دھرنے کے دوران پولیس کا ایکشن اور موقع پر موجود اہلکار۔

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک انوکھا اور غیر معمولی احتجاج دیکھنے میں آیا ہے جہاں قومی اسمبلی کے رکن (ایم این اے) مبارک زیب کے چچاگان نے ان پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ انہوں نے متعلقہ رکن اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران بھرپور جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، لیکن اب الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنا ووٹ فروخت کیا ہے جس میں ان کا بھی حصہ بنتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پُرامن احتجاجی دھرنا گزشتہ 2 روز سے جاری تھا اور مظاہرین کا عزم تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ صورتحال اس وقت تبدیل ہوئی جب ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے دھرنے کے خلاف ایکشن لیا اور موقع پر کارروائی کرتے ہوئے سفید ریش بزرگوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔

پولیس کارروائی کے نتیجے میں دھرنا ختم کر دیا گیا ہے تاہم اس انوکھے واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ دوسری جانب، اس پورے معاملے پر رکن قومی اسمبلی مبارک زیب اور ضلعی پولیس کی جانب سے باضابطہ مؤقف یا ردعمل تاحال سامنے آنا باقی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں