ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کےعلاقے کنک وادی میں سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں چوکی پرحملے کی بزدلانہ کوشش کی، سیکیورٹی فورسزنے فوری اورمؤثر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فرارہونے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اورمزید7خوارج کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے3 موٹرسائیکلوں سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں