ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل قریشی کے تیزی سے کم ہوتے وزن نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جہاں ان کے نمایاں طور پر کم ہوتے وزن پر مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

حال ہی میں امریکا میں فیصل قریشی کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں وہ فوڈ بلاگر اور مرحوم گلوکار جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور جنید کے ساتھ نظر آئے۔ تصویر میں اداکار پہلے کے مقابلے میں خاصے دبلے دکھائی دیے، جس کے بعد ان کے وزن میں تبدیلی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔

اداکار کی اہلیہ کے ساتھ سامنے آنے والی ایک حالیہ ویڈیو میں بھی صارفین نے ان کے بدلے ہوئے حلیے کو نوٹس کیا اور کمنٹس میں ان کی صحت سے متعلق سوالات اٹھائے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فیصل قریشی خود اپنے وزن میں کمی کو ڈائٹ اور آنے والے کرداروں کی تیاری سے جوڑ چکے ہیں، تاہم ان کے نئے لُک نے مداحوں کے درمیان خاصی بحث چھیڑ دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں