سری نگر/جموں و کشمیر اسمبلی نے جمعرات کو ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 31 اکتوبر 2019 سے قبل مقرر کیے گئے تمام اساتذہ کو ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (TET) دینے سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے قانون میں ضروری ترمیم کی جائے۔
وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی، جس میں مرکزی حکومت سے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کے حق (RTE) ایکٹ 2009 کی دفعہ 23 میں ضروری قانونی ترمیم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ 31 اکتوبر 2019 سے قبل مقرر کیے گئے تمام اساتذہ کو ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (TET) سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔قرارداد میں مزید مرکزی حکومت پر زور دیا گیا کہ اس سلسلے میں تمام ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں اور نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (NCTE) کے ذریعے مطلوبہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ اس اقدام سے مذکورہ تاریخ سے قبل مقرر کیے گئے اساتذہ کو ٹی ای ٹی کی شرط سے استثنیٰ فراہم کیا جا سکے گا۔