ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلی میں تمباکو نوشی کے الزام پر الطاف کلو کی وضاحت، ’’ہیپی ڈینٹ چبا رہا تھا‘‘

سری نگر/نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی الطاف کلو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر اعتراض کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وہ اسمبلی میں کوئی تمباکو کی مصنوعات استعمال نہیں کر رہے تھے بلکہ ’’ہیپی ڈینٹ‘‘ چیونگم چبا رہے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں الطاف کلو کو اپنی پارٹی کے ساتھی اور رکن اسمبلی عبدالمجید لارمی کے ساتھ گفتگو کے دوران کچھ چباتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسمبلی کے اندر ’’نیولا‘‘ نامی تمباکو کی مصنوعات استعمال کر رہے تھے۔
الطاف کلو نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دراصل کمرشل برانڈ کی چیونگم ’’ہیپی ڈینٹ‘‘ استعمال کر رہے تھے، نہ کہ کوئی تمباکو کی مصنوعات۔انہوں نے اسمبلی میں ’’لائیو ویڈیو کیمروں‘‘ کی موجودگی پر بھی اعتراض کیا اور مطالبہ کیا کہ ایوان کی کارروائی کی ریکارڈنگ کے لیے صرف ایک کیمرے کی اجازت ہونی چاہیے۔الطاف کلو نے اسپیکر کو مذکورہ ویڈیو دکھانے کی کوشش بھی کی، تاہم اسپیکر نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں