ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

وفاقی حکومت نے  تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 25 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا۔

اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول دونوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 25 ستمبر کے لیے  ہوگا۔ اوگرا کے مطابق عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیئم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں