ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آندھرا پردیش اور میگھالیہ میں فائنل ووٹر لسٹ جاری کرنے کی نئی تاریخ مقرر، الیکشن کمیشن کی میٹنگ میں فیصلہ

الیکشن کمیشن کے طریقۂ کار کو لے کر ملک کی سیاست گزشتہ کچھ عرصہ سے گرمائی ہوئی ہے اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبہ کو لے کر اپوزیشن مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ تنازعات کے درمیان الیکشن کمیشن نے کچھ معاملوں میں اپنی صفائی پیش کی ہے اور مستقل میٹنگوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھی ایک میٹنگ کی جس میں آندھرا پردیش اور میگھالیہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل کی تاریخ بڑھا دی ہے۔

الیکشن کمیشن اب نئی تاریخوں کے مطابق آندھرا پردیش میں 16 اکتوبر کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کرے گا، جبکہ 26 اکتوبر کو میگھالیہ میں حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ اس سے پہلے آندھرا پردیش کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری کرنے کی تاریخ 9 اکتوبر اور میگھالیہ کے لیے 21 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔

اس بارے میں الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ فیصلہ آج (30 ستمبر) نرواچن سدن میں ہوئی ایک میٹنگ میں لیا گیا، جس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور دونوں الیکشن کمشنرز سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی شامل تھے۔‘‘ جاری بیان کے مطابق آندھرا پردیش میں ایس آئی آر سے متعلق نوٹس کا مرحلہ اور دعووں و اعتراضات کے تصفیے کا عمل، جو 31 جولائی کو شروع ہوا تھا، 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اب حتمی ووٹر لسٹ 16 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

میگھالیہ کے لیے الیکشن کمیشن نے حتمی فہرست جاری کرنے کی تاریخ 26 اکتوبر مقرر کی ہے۔ یہاں ووٹر لسٹ میں دعووں اور اعتراضات کے تصفیے کے لیے کوئی نئی مدت مقرر نہیں کی گئی اور نہ ہی شیڈول میں توسیع کی وجہ بتائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی اقدامات کا اعلان کیے جانے کے چند دن بعد آیا ہے۔ یہ اقدامات سندھو اور جوشی کی جانب سے نظرثانی کے عمل کے کچھ پہلوؤں پر اعتراض کیے جانے کے بعد کیے گئے تھے، جن میں ووٹر اندراج فارم میں تبدیلی اور ووٹر لسٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر کا کام کاج شامل تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں