کولگام/ضلع کولگام کے ڈی ایچ پورہ علاقے میں بدھ کے روز 37 سالہ مزدور کی لاش برآمد ہوئی۔حکام کے مطابق نندیمرگ-نومبلان سڑک کے قریب مقامی لوگوں نے ایک شخص کی لاش پڑی دیکھی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت بشیر احمد گورسی ولد **کریم دین گورسی ساکن ڈوبڈابن نندیمرگ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔