ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنجے دت کا بھارت میں امن کی بگڑی صورتحال سے متعلق بیان پر مؤقف سامنے آگیا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارت میں امن کی صورتحال سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ریمارکس ایک اسکرپٹڈ گفتگو کا حصہ تھے اور مزاحیہ انداز میں کہا گیا تھا۔

سنجے دت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ان کا مقصد کسی فرد، برادری یا ادارے کی دل آزاری یا بے عزتی کرنا نہیں تھا۔

मैं यह स्पष्ट करना चाहता हूँ कि किसी भी व्यक्ति, समुदाय या संस्था की भावनाओं को ठेस पहुँचाना, उनका अपमान करना या उनका अनादर करना मेरा उद्देश्य कभी नहीं रहा है।

मेरी टिप्पणियाँ एक स्क्रिप्टेड बातचीत के संदर्भ में की गई थीं, जिसका उद्देश्य हल्का-फुल्का और हास्यपूर्ण संवाद करना था।…
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) October 4, 2026

اداکار نے کہا کہ گفتگو کا انداز ان کی فلم منا بھائی کے مزاح اور طنز جیسا تھا، جس میں گاندھی گیری کے ذریعے محبت، اپنائیت، اتحاد اور خیرسگالی کا پیغام دیا گیا۔

سنجے دت کے یہ ریمارکس شیکھر سمن کے چیٹ شو ’Shekhar Tonite‘ میں سامنے آئے تھے جہاں انہوں نے بھارت کے لوگوں کو گرمجوش اور مہمان نواز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اب ملک میں پہلے جیسا امن محسوس نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہوں نے وضاحت جاری کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں