ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری کے تمام ٹکٹس صرف 45 منٹ میں فروخت

برطانیہ کے معروف میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 45 منٹ میں مکمل طور پر فروخت ہوگئے۔

منتظمین نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2027 میں ہونے والے فیسٹیول کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ ایک ٹکٹ کی قیمت 408 پاؤنڈ (تقریباً 539 ڈالر) مقرر کی گئی تھی۔

جنوب مغربی انگلینڈ کے ورتھی فارم میں منعقد ہونے والا گلاسٹن بری فیسٹیول 1970 میں شروع ہوا تھا اور وقت کے ساتھ عالمی موسیقی کے بڑے میلوں میں شمار ہونے لگا ہے۔

2027 کے فیسٹیول میں شریک فنکاروں کے نام ابھی جاری نہیں کیے گئے، تاہم منتظمین نے واضح کیا ہے کہ دوبارہ متحد ہونے والا معروف برطانوی بینڈ اوئسز اگلے سال گلاسٹن بری میں پرفارم نہیں کرے گا۔

گلاسٹن بری 2027 23 سے 27 جون تک منعقد ہوگا۔ 2026 میں فیسٹیول کا انعقاد نہیں ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں