پلوامہ// پلوامہ کے نوجوان صحافی اور روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار مشتاق الاسلام کی ہمشیرہ دورانِ شب انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور صحافتی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔مرحومہ کی وفات پر سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان، بالخصوص مشتاق الاسلام اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اِدھر کشمیر عظمیٰ کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر کے علاوہ دیگر تمام زعماء نے مشتاق السلام کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت مانگی اور لواحقین خصوصی طور اپنے ساتھی مشتاق السلام کیساتھ تعزیت کا اظہار کی ہے۔