ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرکزی کابینہ کا مربوط ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس اتھارٹی کے قیام کی تجویز کو منظوری

نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے منگل کے روز انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اتھارٹی (ITLA)کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے دی۔اشونی ویشنو کے مطابق، یہ اتھارٹی ملک میں مربوط ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس منصوبہ بندی، تحقیق، منصوبوں کی جانچ و منظوری، نگرانی، پالیسی معاونت اور ڈیٹا کے تجزیے کے لیے اعلیٰ ترین ادارے کے طور پر کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ITLAایک طویل مدتی ٹرانسپورٹ منصوبہ تیار کرے گی، جس میں سڑکیں، ریلوے، بندرگاہیں اور جہاز رانی، شہری ہوابازی، اندرونِ ملک آبی گزرگاہیں، ساحلی جہاز رانی، شہری نقل و حرکت اور لاجسٹکس کے شعبے شامل ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں