ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اچکزئی کی اپوزیشن کو وزیراعظم کی پیشکش کا مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی جانب سے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش پر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپوزیشن کو ایک بار پر احتجاج روکنے اور مذاکرات کی دعوت دی ہے جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا ہے کہ اگرحکومت رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کے رابطے پر پہلی شرط عمران خان سے ملاقات کی ہونی چاہیے، ان کی بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغاز کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی، بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں