ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے آئی ایجنٹس کے درمیان بھی صنفی امتیاز موجود ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت پر پیش آنے والے صنفی امتیاز کا دائرہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ایجنٹس تک بڑھ سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف لِمرِکس میں کی گئی ایک تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ ورچوئل ریئلٹی آفس میں کام کرنے والے انسان مرد اے آئی ایجنٹس کو ان کی خواتین اے آئی ایجنٹس کے مقابلے زیادہ معاوضہ ادا کریں گے۔

اگرچہ اے آئی اسسٹنٹس کی بنیادی ٹیکنالوجی ایک جیسی ہی ہوتی ہے لیکن تحقیق میں دیکھا گیا کہ خواتین اے آئی ایجنٹس کو ایک جیسا کام مکمل کرنے پر مرد اے آئی بوٹس سے تقریباً 10 فی صد کم معاوضہ دیا گیا۔

تحقیق کی شریک مصنفہ ڈاکٹر میری ہاؤسفیلڈ کا کہنا تھا کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ان اے آئی ایجنٹس کی بنیاد ایک ہی ٹیکنالوجی ہے لیکن لوگ ان سے ایک جیسا برتاؤ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ عموماً اے آئی کو غیر جانبدار تصور کرتے ہیں لیکن جس طرح ہم ان سستمز کو ڈیزائن اور پیش کرتے ہیں، اس سے وہ خیالات اور جھکاؤ عمل میں آ سکتے ہیں جو دیگر لوگوں کے ساتھ ہماری گفتگو میں ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں