(7 اکتوبر 2026): اگر برازیل کے اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ان کے ہم شکل یا کلون ہیں تو اصلی ونیشیئس جونیئر کہاں ہے؟
اس وقت سوشل میڈیا پر ریال میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے برازیل کے نوجوان اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے اور اس کی وجہ ان کا کھیل نہیں بلکہ ان سے متعلق ایک انتہائی عجیب وغریب افواہ ہے، جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
قصہ کچھ یہ ہے کہ کچھ صارفین نے یہ انوکھا دعویٰ کیا ہے کہ برازیل کے موجودہ فٹبالر وینشیئس جونیئر جو اس وقت میدان میں کھیلتے دکھائی دیتے ہیں وہ حقیقت میں وینشیئس نہیں بلکہ ان کے ہم شکل یا کلون ہے۔
اس عجیب و غریب دعوے یا افواہ کو سوشل میڈیا پر اس وقت تقویت ملی جب لالیگا سیزن کے آغاز میں وینشیئس کی کارکردگی ان کے سابقہ کھیل کی نسبت قدرے کمزور رہی۔
ریال میڈرڈ کے برازیلین اسٹار ونیشیئس جونیئر ایک عجیب و غریب سازشی نظریے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
دوسری جانب اس غیر منطقی نظریے کو اس وجہ سے بھی پھیلایا جا رہا ہے کہ حالیہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں وہ اپنی سابقہ حلیے سے کافی زیادہ تبدیل دکھائی دیے۔
¡TREMENDO CAMBIO! 😳🇧🇷
La Selección de Brasil publicó las fotos oficiales de sus convocados para esta Fecha FIFA y la de Vinicius no tardó en hacerse viral en redes sociales.
Los aficionados hicieron la comparación con la foto oficial de la Copa del Mundo de hace solo unos meses y la diferencia es tremenda.
— Andre Marín (@andremarinpuig)
بتایا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل فٹبالر نے کاسمیٹک پروسیجر کرایا تھا جس کے نتیجے میں میگا ایونٹ کے دوران ان کے جبڑے کی ساخت میں نمایاں تبدیلی نظر آئی۔
کچھ لوگوں نے ان کے رانوں پر موجود ٹیٹو کی تصاویر میں مبینہ فرق کو سازشی تھیوری کے لیے دلیل کے طور پر استعمال کیا۔
اس بے پر کی افواہ میں اب ایلنز، خفیہ اداروں کی سازش سمیت کئی محیر العقول دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں، مگر تا حال اس حوالے سے فٹبالر کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔