ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آئی پر سائبر حملے سے کھلبلی مچ گئی: نوعمر ہیکر گرفتار

واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی پر ہونے والے ایک بڑے سائبر حملے نے کھلبلی مچادی، جب کہ اس سلسلے میں نو عمر ہیکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی پر حملے کے الزام میں اردن میں ایک نوعمر ہیکر کو سیف الدین خضر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تاحال ایف بی آئی نے ملزم کی شناخت یا گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ سیف الدین خضر نامی نوجوان پر بدنام زمانہ ہیکنگ گروہ ’’شائنی ہنٹرز‘‘ کے اہم ارکان میں شامل ہونے کا شبہ بھی ہے۔

اس گروہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکی تحقیقاتی ادارے کی ملازمتوں سے متعلق ویب سائٹ میں نقب لگا کر ادارے کے ملازمین کا دو ٹیرابائٹس سے زائد ڈیٹا چرالیا تھا۔

ہیکرز کے دعوے کے مطابق چوری کیے گئے ڈیٹا میں ادارے کے ملازمین کے فون نمبرز، گھریلو پتے اور طبی معلومات سمیت دیگر حساس تفصیلات شامل تھیں۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق وہ شائنی ہنٹرز سے مبینہ طور پر منسلک حالیہ سائبر واقعے کی جارحانہ انداز میں تحقیقات کررہے ہیں۔

شراکت داروں کے تعاون سے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں