ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جموں و کشمیر میں بڑا انتظامی ردوبدل، 49 افسران کے تبادلے

سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے 49 آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ احکامات محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن (GAD) کی جانب سے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1612-JK(GAD) آف 2026 کے تحت جاری کیے گئے۔اہم تبدیلیوں کے تحت فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) محکمہ جل شکتی شالین کابرہ کو محکمہ ریونیو کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، جبکہ کمار راجیو رنجن کو اس چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر آشیش چندرا ورما کو محکمہ سیاحت سے تبدیل کرکے فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) محکمہ زرعی پیداوار تعینات کیا گیا ہے۔
کمشنر/سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ایم راجو کو محکمہ صحت و طبی تعلیم کے اضافی چارج سے فارغ کرتے ہوئے محکمہ ہاسپیٹیلٹی اینڈ پروٹوکول اور محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
آر الائس واز کو محکمہ ٹرانسپورٹ میں کمشنر/سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، جبکہ وہ محکمہ اطلاعات کا چارج برقرار رکھیں گی۔ انہیں محکمہ سول ایوی ایشن اور کمشنر سول ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔سوگت بسواس کو کمشنر/سیکریٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سرمد حفیظ کو محکمہ سماجی بہبود سے تبدیل کرکے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا کمشنر/سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار کو سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج تعینات کیا گیا ہے، جبکہ وہ نئی دہلی میں جے اینڈ کے حکومت کے ریزیڈنٹ کمشنر کا چارج برقرار رکھیں گے۔نوین ایس ایل کو محکمہ سول ایوی ایشن سے تبدیل کرکے کمشنر آف انکوائریز، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔اونی لواسا کو سیکریٹری محکمہ سیاحت مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وہ انتظامی سیکریٹری محکمہ قبائلی امور کا چارج بھی برقرار رکھیں گی۔ انجلی سہراوت کو سیکریٹری محکمہ پبلک گریوینسز تعینات کیا گیا ہے۔
جے کے سروسز سلیکشن بورڈ سے ویکاس کنڈل کو تبدیل کرکے ڈویژنل کمشنر جموں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انہیں جموں میٹروپولیٹن ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل سی ای او کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
مجید خلیل احمد درابو کو انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ راہل یادو کو ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے اور انہیں جے اینڈ کے پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج برقرار رکھنے کو کہا گیا ہے۔
اوئیس احمد کو ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری محکمہ پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انہیں ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ جے اینڈ کے کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ساگر دوئی فوڈے دتاتریہ کو ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود تعینات کیا گیا ہے۔
دیوانش یادو کو ڈپٹی کمشنر راجوری تعینات کیا گیا ہے، جبکہ راکیش منہاس کو اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی جموں و کشمیر کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرتے ہوئے ایم ڈی آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
شری کانت بالاصاحب سوسے کو چیئرمین جے کے سروسز سلیکشن بورڈ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اکریتی ساگر کو منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے اور انہیں جے کے اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کے سی ای او کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔اطہر عامر شفیع خان کو منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
بشارت قیوم کو پلوامہ سے تبدیل کرکے کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انہیں سری نگر شہر میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے قائم ایس پی وی کے سی ای او کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ آیوشی سدھان کو کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔
ضلع سطح پر بھی کئی ڈپٹی کمشنروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ منگاشیرپا کو ادھم پور سے جموں، ابھیشیک شرما کو راجوری سے کپواڑہ، روپیش کمار کو سامبا، جتن کشور کو گاندربل سے بڈگام، شریا سنگھل کو گاندربل اور اننتھ دویویدی کو اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی سے تبدیل کرکے ادھم پور کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ممتا یادو کو ڈائریکٹر انفارمیشن، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔مہیما مدن کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اننت ناگ اور ودھو شیکھر کو وائس چیئرمین جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔
پرانجل جے ہزاریکا کو ڈائریکٹر جے اینڈ کے آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیمز تعینات کیا گیا ہے، جبکہ وویک اگروال کو ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں و کشمیر مقرر کرتے ہوئے مشن یوا کے سی ای او کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔وِکاس اہلاوت کو اننت ناگ سے تبدیل کرکے لیبر کمشنر جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
جے کے اے ایس افسران میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کلدیپ کرشن سدھا کو ڈپٹی کمشنر پلوامہ، چرندیپ سنگھ کو ڈپٹی کمشنر شوپیاں، راکیش کمار کو اسپیشل سیکریٹری لوک بھون، سچن جموال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ اور سشیل کیسر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی تعینات کیا گیا ہے۔عرفان بہادر کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بڈگام تعینات کیا گیا ہے، جبکہ افروزہ بانو کو تبدیل کرکے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن میں نئی تعیناتی کے احکامات کا انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں