ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’ہانیہ عامر حد سے زیادہ بے قابو ہو چکی ہیں‘، ماڈل جیا علی

سینئر ماڈل و اداکارہ جیا علی نے معروف اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی ہانیہ عامر سے متعلق ایک متنازع بیان دیا ہے۔

جیا علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

اداکارہ نے ہانیہ عامر کا انتخاب تو کیا، تاہم ساتھ ہی ان کے رویے پر تنقید بھی کر دی۔

جیا علی کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی ہیں لیکن اب وہ ’حد سے زیادہ بے قابو‘ ہو گئی ہیں اور انہیں اپنے لیے کچھ حدود مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والا چہرہ ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویے اور طرزِ عمل کا خیال رکھنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں