ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گنڈ کنگن میں دو ٹرکوں کے درمیان شدید تصادم، ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی

غلام نبی رینہ
کنگن// وسطی ضلع گاندربل کے گنڈ علاقے میں ہفتہ کو دو ٹرکوں کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کرگل سے سرینگر کی جانب جا رہے ایک ٹرک زیر نمبر PB35Z-0298 اور دوسرے ٹرک زیر نمبر JK14L-8151 کے درمیان گنڈ کنگن میں زور دار ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور راج کمار ولد چمرو رام ساکن ہماچل پردیش، ویمل کمار ولد جود رام ساکن ادھم پور اور کنڈیکٹر روی کمار زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی گنڈ پولیس، سی آر پی ایف کی 118ویں بٹالین کے اہلکار اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کردی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور راج کمار کی ٹانگ ٹرک میں بری طرح پھنس گئی تھی، جسے کافی مشقت کے بعد باہر نکالا گیا۔ بعد ازاں تینوں زخمیوں کو پہلے گنڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سب ضلع اسپتال کنگن منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے باعث سرینگر-سونمرگ شاہراہ پر تقریباً ایک گھنٹے تک ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی، تاہم بعد میں دونوں اطراف سے ٹریفک بحال کردی گئی۔
پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں