ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: پہلی جماعت کے طالبعلم نے اپنی ٹیچر کو گولی مار دی، پولیس کو دھمکایا (واقعے کی مکمل ویڈیو جاری)

ورجینیا (9 اکتوبر 2026): امریکا میں ایک اسکول میں پہلی جماعت کے 6 سالہ طالبعلم نے اپنی ٹیچر کو گولی مار دی پولیس کو بھی دھمکیاں دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ تین سال قبل 6 جنوری 2023 کا ہے تاہم رچ نیک ایلیمنٹری اسکول (جس اسکول میں یہ واقعہ ہوا) کی پولیس باڈی کیم ویڈیو اب جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمسن طالب علم کلاس روم میں اپنی ٹیچر کو مغلظات بک رہا ہے اور پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ جیل جانے سے ڈرتا نہیں ہے۔

اسی دوران وہ اپنی ٹیچر ایبی زونر پر گولی چلاتا ہے، جو اس کے سینے پر لگتی ہے جب کہ فائرنگ کے وقت کلاس میں 16 طالب علم بھی موجود تھے، تاہم ٹیچر کی حاضر دماغی کے باعث وہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے تھے۔

پولیس کی جانب سے اب جاری کی گئی ویڈیو میں ایک 9 ایم ایم پستول بھی بچے سے چند فٹ دور زمین پر پڑا دکھائی دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچے نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے پستول اپنی والدہ سے چرایا تھا۔

 

عدالتی دستاویزات میں بچے کی مکمل شناخت ظاہر کرنے کے بجائے صرف جے ٹی کے نام سے شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک ٹیچر پولیس اہلکاروں کو بتاتی ہے کہ بچہ واقعے سے قبل محدود اوقات کے شیڈول پر اسکول آتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں