ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلیوں پر 7 روز کیلیے پابندی عائد

حساس تنصیبات اور اہم شاہراہوں کے آس پاس خطرہ موجود ہے، احتجاج یا جلوس شرپسند عناصر کے لیے آسان ہدف فراہم کر سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ

October 12, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکم نامے کے مطابق حساس تنصیبات اور اہم شاہراہوں کے آس پاس خطرہ موجود ہے، احتجاج یا جلوس شرپسند عناصر کے لیے آسان ہدف فراہم کر سکتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پانچ یا اس سے زیادہ افراد جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش کرنا یا انہیں لہرانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں