ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا کے مشہور کالج میں لیپ ٹاپ کی جگہ قلم اور کاغذ کی واپسی، حیران کن وجہ جانیے

(14 اکتوبر 2026): برطانیہ کے مشہور اعلیٰ تعلیمی ادارے ونچسٹر کالج میں لیپ ٹاپ کا استعمال بند کر کے قلم اور کاغذ بحال کر دیے گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ونچسٹر کالج کی انتظامیہ نے کلاس رومز میں اسکرین پر پابندی لگاتے ہوئے لیپ ٹاپ کا استعمال ختم کیا۔

تعلیمی ادارے کی سربراہ الزبتھ اسٹون نے اس اقدام کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسکرین کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی میں خلل پڑ رہا تھا اس لیے روایتی طریقہ تدریس پر واپس آئے ہیں، کلاس میں لیپ ٹاپ کا استعمال توجہ بھٹکاتا ہے اس لیے اب صرف وہیں لیپ ٹاپ استعمال ہوگا جہاں تعلیمی فائدہ واضح طور پر ثابت ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اگر ہم صرف موبائل فون پر پابندی لگائیں اور لیپ ٹاپ ہر وقت بچوں کے پاس رہے تو وہی کام جو وہ فون پر کرتے ہیں لیپ ٹاپ پر بھی کر لیں گے۔

الزبتھ اسٹون نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ اگر آپ ثابت نہیں کر سکتے کہ کمپیوٹر کے استعمال سے تعلیم میں واضح اور بڑا فائدہ ہو رہا ہے تو اسے استعمال نہ کریں۔

ونچسٹر کالج انتظامیہ کے مطابق اب طلبہ کمپیوٹر صرف اے آئی، تھری ڈی ماڈلنگ یا زبانوں کیلیے استعمال کریں گے، خصوصی ضروریات والے بچوں کو بدستور کلاس اور ہوم ورک کیلیے لیپ ٹاپ کی اجازت ہوگی۔

الزبتھ اسٹون نے دعویٰ کیا کہ لیپ ٹاپ ہٹانے کے بعد بچوں کی پڑھائی میں بہتری آئی ہے، بچوں کی توجہ اور دلچسپی بڑھی ہے اور وہ ہوم ورک جلدی ختم کر لیتے ہیں جس سے انہیں کھیلوں جیسی دیگر سرگرمیوں کیلیے زیادہ وقت ملتا ہے۔

ونچسٹر کالج دنیا بھر میں مشہور ہے، برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم رشی سونک اور جان کیٹس جیسی شخصیات یہاں تعلیم حاصل کر چکی ہیں، اس کی سالانہ فیس 62 ہزار 100 پاؤنڈ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں