ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں ، روسی وزیرِ داخلہ

October 14, 2026 · اہم خبریں, قومی

فوٹو آئی ایس پی آر

فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی:روسی فیڈریشن کے وزیرِ داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی ادارہ جاتی روابط اور موثر کوآرڈینیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو گہرا کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں، بالخصوص سیکیورٹی کے شعبے میں عملی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق روسی وزیرِ داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں