English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرین خان زیادتی کی دھمکی دینے والے شخص پر برس پڑیں

زرین خان کو بولڈ کردار کرنے کی وجہ سے کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا؛ فوٹوفائل

زرین خان کو بولڈ کردار کرنے کی وجہ سے کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا؛ فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے والے مداح پر برس پڑیں یہاں تک کہ اسے تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دے دی۔

اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ویر‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی  نامور اداکارہ زرین خان کا کیریئر ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہے، دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں  زرین خان کا وزن تھوڑا زیادہ ہے لہٰذا ان کے وزن کو بھی ان کے کیریئر میں رکاوٹ قرار دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کے لیے بولڈ کردار ادا کیے جس کے باعث کئی بار انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ کئی صارفین نے ان کے لیے نازیبا تبصرے بھی کیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا دپیکا کریں تو ٹھیک اورہم کریں تو فحاشی

سوشل میڈیا پر فنکاروں کو صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جسے ’’ٹرول‘‘ کہا جاتا ہے، ٹرول کا شکارعام طور پر اداکارائیں بنتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے مختصر لباس پہننے کے ساتھ مختلف وجوہات کی بنا پر مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے کئی بار تو یہ تبصرے اتنے نازیبا ہوتے ہیں کہ ان سے اداکاراؤں کو شدید تکلیف پہنچتی ہے۔ اسی حوالے سے بھارتی ٹی وی پر نیا شو’’ٹرول پولیس‘‘ شروع کیا جارہا ہے جس میں ان تمام لوگوں کو مدعو کیا جائے گا جو سوشل میڈیا پر فنکاروں کی نجی زندگی سے متعلق نازیبا تبصرے کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد آفریدی اور زرین خان کی جوڑی نے دھوم مچادی

حال ہی میں اس شو کا پرومو ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکارہ  زرین خان اپنے بارے میں تبصرہ (کمنٹ) کرنے والے شخص کو کھری کھری سناتی نظر آرہی ہیں۔ دراصل جنوری میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے زرین خان کو زیادتی کی دھمکی دی تھی بعدازاں اس شخص کو اس شو میں بلالیا گیا۔ اپنے سامنے اس شخص کو دیکھ کر زرین جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں  اور اسے کھری کھری سناتے ہوئے کہا تم کون ہو، کون پہچانتا ہے تمہیں، تمہیں ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

زرین خان کو اس شخص پر اتنا شدید غصہ آیا کہ انہوں نے شو کے دوران ہی اسے تھپڑ مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرا ہاتھ تمہارے منہ سے بڑا ہے اگر میں نے تمہیں تھپڑ مارا تو تمہارا جبڑا ٹوٹ کر نیچے گر جائے گا۔ بعد ازاں زرین خان غصے میں وہاں سے چلی گئیں۔

If u have something to say, say it to my face, not cowardly hiding behind a username ! @MTVIndia #MTvTrollPolice #ZareenKhan #Repost @mtvindia ・・・ It’s either "she got a break because she’s a lookalike of another Bollywood actress” or "she’s a fat aged aunty who doesn’t know how to act.” Trollers go to great lengths to make someone feel worthless. And they showed no mercy to @zareenkhan on social media either. But instead of ignoring them, she chose #MTVTrollPolice to deal with them. This Saturday at 7 PM!

A post shared by Zareen Khan ??✨?? (@zareenkhan) on Feb 13, 2018 at 8:00am PST

زرین خان نے شو کے پرومو کی مختصر ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ مجھے کچھ کہنا چاہتے ہیں تو میرے منہ پر کہیں، ہجوم کے پیچھے یوزر نام کو استعمال کرتے ہوئے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے