English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان فوج کی کارروائی میں شادی کی تقریب کے شرکا سمیت 35 افراد ہلاک

القمر

افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے پر فوجی چھاپے کے دوران ہونے والے جھڑپ میں متصل گھر میں جاری شادی کی تقریب کے شرکا بھی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فوج نے خفیہ اداروں کی معلومات کی بنیاد پر طالبان جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کارروائی کی، چھاپے کے دوران دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور بارودی مواد کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 35 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور ان کی شناخت سے متعلق متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں، افغان فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند کے علاقے موسیٰ قلات میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 22 طالبان و داعش جنگجو مارے گئے جب کہ 15 کو حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہلمند پارلیمانی کونسل کے دو ارکان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوجی حملے کے زد میں شادی کی تقریب کے شرکاء آگئے جس کے باعث 40 ہلاکتیں ہوئیں جو سارے عام شہری تھے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

ادھر افغان وزارت دفاع کے ایک اور ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ شادی تقریب میں 35 ہلاکتیں دراصل خودکش بمبار کی کارروائی کے نیتجے میں ہوئیں، افغان سیکیورٹی فورسز کی چھاپہ مار کارروائی میں صرف جنگجو مارے گئے جن کی تعداد 22 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے