English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاوید شیخ 65برس کے ہوگئے آج سالگرہ منائیں گے

کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکار جاوید شیخ آج اپنی 65 ویں سالگرہ منائیں گے، کراچی میں ان کے بچوں شہزاد شیخ اور مومل نے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں بہروز سبزواری، سفینہ بہروز اور شہروز سمیت دیگر فنکاروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جاوید شیخ 8 اکتوبر 1954ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔ انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پہلی ڈرامہ سیریل ’’شمع‘‘ کی کامیابی کے بعد پاکستان بھر میں مقبول ہوئے، بطور فلمی اداکار ان کی پہلی فلم ’’دھماکا‘‘ اور بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ’’مشکل‘‘ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے