کراچی: پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کشمیر کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی ہندو توا ذہنیت کھلم کھلا بھارت میں مسلم مخالف پیروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ڈرے سہمے معصوم بچے کی ایک تصویر شیئر کی ہےجس کے ساتھ انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی فلم اچھی ہو یا بری لوگوں کو اسے سپورٹ کرنا چاہئے
نیلم منیر نے لکھا یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہےکہ مودی کی ہندوتوا ذہنیت بھارت میں کھلم کھلا مسلم مخالف پاگل پن پھیلانے میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے کشمیرمیں ہونے والے مظالم ہولناک ہیں۔ یہی وقت ہے کہ کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے اٹھنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی نیلم منیر نے خدا سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی حفاظت کی دعا کی۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے فلم ’’کاف کنگنا‘‘میں آئٹم سونگ پر پرفارم کیا ہے۔ اپنے آئٹم سونگ کے حوالے سے نیلم منیر نے کہا تھا کہ میں نے یہ گانا صرف اسلیے کیا تھا کیونکہ یہ آئی ایس پی آر کا پروجیکٹ ہے۔ لیکن یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سونگ ہوسکتا ہے۔ لیکن جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں جو بھی کرتی ہوں اپنی مرضی سے اور فخریہ کرتی ہوں۔ نیلم منیر نےمزید کہا پاکستان کے لیے میری جان ہمیشہ حاضر ہے۔ مجھے یقین ہے آپ سب یہ فلم ضرور دیکھنے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں اداکار سمیع خان اور اداکارہ ایشال فیاض نے مرکزی کردار اداکیا ہے جب کہ عائشہ عمر بھی فلم میں اہم کردار نبھاتی نظرآئیں گی۔ فلم کی ہدایات خلیل الرحمان قمر نے دی ہیں۔ ’’کاف کنگنا‘‘رواں ماہ25 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
