English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے فضائی میزبان نے مسافر کی گم ہونیوالی رقم ڈھونڈ کر واپس کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے فضائی میزبان نے مسافر کو گم ہونیوالی رقم ڈھونڈ واپس کردی ، بیجنگ جانیوالے مسافر کا چھوٹا ہینڈ کیری بیگ جہاز میں ہی گرگیا تھا ، بیگ میں 4ہزار چینی کرنسی اور ضروری دستاویزموجود تھے۔اسلام آباد سے بیجنگ جانیوالی پرواز کے مسافر کوگم ہونیوالی رقم ڈھونڈ کر واپس کردی۔پی کے852سے بیجنگ جانیوالے مسافرکاچھوٹاہینڈکیری بیگ جہازمیں ہی گرگیاتھا ، فضائی میزبان جہانزیب انوراورظفرنقوی نے مسافرکوتلاش کرکے بیگ حوالے کیا، مسافر کے بیگ میں 4ہزار چینی کرنسی اور ضروری دستاویزموجود تھیں۔گمشدہ رقم ملنے پر مسافر نے فضائی میزبانوں اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا خوشی میں پاکستان اورپی آئی اے زندہ باد کانعرہ لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے