English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین، زمیندار کی نجی جیل سے 34 ہاری بازیاب

القمر

بدین( آن لائن ) بدین میں راجو خانانی پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر جبری مشقت کرنے والے 34 ہاری بازیاب کرالیے۔پولیس کے مطابق کارروائی عدالتی حکم پر گائوں جمعو میں کی گئی بازیاب کرائے جانے والوں میں 24 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں جنہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھرانے کے افراد کی جانب سے عدالت کو درخواست دی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ معاوضہ دینے کے بجائے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔
ہاری بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے