English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف بی آر نے چھوٹے موبائل فون کی درآمد ڈیوٹی میں کمی کردی

القمر

اسلام آباد(آن لائن)موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری،ایف بی آر نے چھوٹے موبائل فون کی درآمد ڈیوٹی میں کمی کردی۔100 ڈالر کے موبائل فون کی ڈیوٹی 1320روپے سے کم کرکے200روپے فی موبائل فون کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے چھوٹے موبائل فون کی درآمد پر عائد ٹیکس ڈیوٹی میں کمی کردی ہے۔سو ڈالر تک قیمت کے موبائل فون پر عائد ڈیوٹی1320 روپے سے کم کرکے200روپے فی موبائل فون کردی گئی ہے اور ایف بی آر نے موبائل فون پر ڈیوٹی کی شرح میں کمی سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔فیصلے سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔
موبائل فون ڈیوٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے