English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اردن: عوامی احتجاج نظرانداز‘ اسرائیل سے گیس کی درآمد شروع

القمر

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اُردن کی حکومت نے عوامی احتجاج کے باوجود اسرائیل سے قدرتی گیس کے درآمدی معاہدے پر عمل شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2020ء کا آغاز ہونے پر اسرائیل نے اُردن اور مصرکو بحیرئہ روم سے نکالی جانے والی گیس ’لیویتھن فیلڈ‘ کے راستے فراہم کرنا شروع کردی ہے۔ اُردن کے شہری گزشتہ برس بھی کئی بار حکومت سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں پر مظالم ڈھانے والی صہیونی حکومت سے گیس درآمد کا معاہدہ معطل کرے۔ اس سلسلے میں اردن میں کئی بار مظاہرے بھی کیے گئے، تاہم عمان حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ اُدھر اسرائیلی وزیر توانائی یووال اسٹینز نیکل کا کہنا تھا کہ اردن، مصر اور امریکی ’نوبیل انرجی‘ کمپنی کے درمیان 2016 ء میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق گیس کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔ اُردن کو گیس کی برآمد کا آغاز کردیا گیا ہے،جب کہ مصر کو 10 روز کے اندر گیس کی سپلائی شروع کردی جائے گی۔ اسٹینز نے عبرانی اخبار’یدیعوت احروت‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز ساحل کے قریب لیویتھن گیس فیلڈ سے گیس کی ترسیل کے کامیاب تجربے کے بعد اردن کو معاہدے کے تحت باقاعدگی سے گیس دی جارہی ہے۔ صہیونی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی تاریخ میں پہلی بار توانائی برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے