ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق  کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کے سامنے قیصر امین بٹ کی بیماری کی تحریری رپورٹس جمع کرائی۔ پراسیکیوٹر نے موقف اختیا کیا کہ قیصر امین بٹ بہت بیمارہیں وہ آج پیش نہیں ہوسکتے ہے۔جس پرجج نے برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ قیصر امین بٹ کو آج  ہر صورت میں  پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ باقی گواہ کہا ں ہیں؟ جو گواہ موجود ہیں ان کا بیان قلمبند کیا جائے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ باقی گواہ آ رہے ہیں۔

عدالت نے خواجہ برادران  کےجوڈیشل ریمانڈ میں 29جنوری تک توسیع کردی ہے سماعت ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں