سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم پوری قوت کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک اسی وقت تعلقات استوار کریں گے جب اسرائیل اور فلسطینی کسی حل پر متفق ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کی جو پالیسی کل تھی وہی آج ہے، ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم پوری قوت کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا نے فلسطینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کہا تھا کہ فلسطینی کاذ کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔

