English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں طبی عملے کے 1700 ارکان کورونا کا شکار

القمر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ تیزی سے بڑھنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 1716 کا تعلق طبی عملے سے ہے، جن میں سے 6 ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق طبی عملے میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے باوجود عملہ مہلک وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 1380 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ دیگر متاثرین کی تعداد 63 ہزار 851 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وائرس کے بڑھتے خطرات کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی نمائش منسوخ کردی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2020ء کا انعقاد 24 تا 27 فروری اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا، جس میں دنیا بھر سے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو شرکت کرنا تھی، تاہم وائرس کے خوف سے تقریب منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ اُدھر جاپان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ نئے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک خاتون ہلاک ہو گئی، جس کی عمر تقریباً 80 سال تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے