لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی ہے، متفرق درخواست میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو مریم نوازکیس کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کینائب صدر مریم نواز نے ہائیکورٹ میں اپنے والد نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کو ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیس کا حصہ بنانے کی متفرق درخواست دائر کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے عدالت میں متفرق درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ آج منگل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ متفرق درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جان بچانے کیلیے کورونری انجیو گرافی بڑی اہم ہے، اگر انجیو گرافی نہ کرائی گئی تو ان کی جان کو خطرہ ہے۔نواز شریف کے دل کو خون کی روانی میں بھی تسلسل سے نہیں ہے۔ جبکہ غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے ان کا علاج مئوخر ہوتا رہا ہے۔
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے ایک اوردرخواست
القمر
