English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس نے عوام کے تحفظ کیلیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ،آئی جی بلوچستان

القمر

ہرنائی(آن لائن)آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاہے کہ بلوچستان پولیس نے ہمیشہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے،عوام کے تحفظ اور امن وامان کی بہتری کے لیے بلوچستان پولیس نے بہت سی قربانیاں دیں ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی میں 5 فروری کو مرکزی جامع مسجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار محمد وسیم کے گھر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گوریہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پولیس محسن حسن بٹ شہید پولیس اہلکار محمد وسیم کے والد اور بچوں سے ملے تو آبدیدہ ہوگئے ۔آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ محمد وسیم کی شہادت پر صرف مجھے بلکہ پوری فورس کو فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بلوچستان پولیس کی روایت کو برقرار رکھا ،مجھے ایسے نوجوانوں اور افسران پر ناز ہے ، شہید پولیس اہلکار نے جو قربانی دی ہے اس کا عمل دیگر فورس کے لیے مشعل راہ ہے، شہید وسیم انتہائی نیک اور پانچ وقت کا نمازی تھا، اللہ نے اس کو شہادت کے درجے پر فائز کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے