English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسیہ بی بی نے فرانس سے سیاسی پناہ کی اپیل کر دی

القمر

پیرس (آن لائن ) آسیہ بی بی نے فرانس سے سیاسی پناہ دینے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو 2018ء میں توہین مذہب کے معاملے پر عدالت عظمیٰنے بری کرد یا تھا۔ خاتون نے آر ٹی ایل ریڈیو کو انٹر یو دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔ گزشتہ ایک ماہ سے فرانس میں ہوں، اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا سے فرانس پہلی بار سفر کرنے کے بعدا ن کا کہنا ہے کہ فرانس سے نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہوں۔میرا پہلا سفر بھی یہی سے شروع ہوا۔ آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا وطن ہے،ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رہائی اور بریت پر عدالت عظمیٰ کی شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے