کراکس : وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ “وہ ملک کی بہتری کیلئے چھ چھ بچے پیدا کریں”۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین سے متعلق نیشنل ہیلتھ کیئر پلان کے فروع کیلئے ایک ٹی وی پروگرام میں صدر گو یہکہتے سنا جاسکتا ہے کہ “وہ عورتوں سے کہہ رہے ہیں کہ زیادہ بچے پیدا کرتی رہیں۔خدا آپ پر رحمت عطا فرمائے کہ آپکے ننھے منے لڑکے لڑکیوں کی زندگی میں برکت دے ۔
#3Mar Nicolás Maduro invitó a las venezolanas "a parir. Todas las mujeres a tener 6 hijos para que crezca la patria”. #TVV #TVVNoticias Vídeo: Cortesía. pic.twitter.com/v9s0x8GzI5
— TVV Noticias (@TVVnoticias) March 4, 2020
انہوں نے کہا کہ ہر عورت کو کم از کم چھ بچے پیدا کرنے چاہئیں۔
یاد رہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گائڈو کو امریکہ سمیت 50 سے زیادہ ممالک وینزویلا کا عوامی رہنما مانتے ہیں جبکہ مادوروفوج کی حمایت کی بدولت ملک کے اقتدار پر قابض ہیں ۔
واضح رہے کہ وینزویلا اس وقت سخت معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے جبکہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے ۔

