ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان جلد افغان حکومت میں جگہ بنا لیں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی بے دخلی کے بعد افغان حکومت پر طالبان کے کنٹرول کے خدشے کا اظہار کردیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے امریکیوں کی واپس کے بعد طالبان ’’ممکنہ طور پر‘‘ افغان حکومت کا کنٹرول حاصل کرلیں گے۔وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان کے تناظرمیں کہا کہ ممالک کو خود اپنا خیال رکھنا چاہیے، آپ صرف کسی شخص کا ہاتھ ہی تھام سکتے ہیں۔کیا طالبان اقتدار میں آجائیں گے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اس میں ممکنات کا دخل نہیں بلکہ ایسا ہوگا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں اگلے 20 برس تک نہیں رہ سکتے، ہم پہلے ہی گزشتہ 20 برس سے افغانستان کو تحفظ فراہم کررہے ہیں لیکن اگلے 20 برس نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ آخر کار انہیں خود اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد افغان حکومت خود کو گوریلا جنگ سے بچا سکتی ہے، معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم، میں اس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہوں‘‘۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں